نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مداح کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا‘ شاہ رخ خان فون چھین لیا۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اسٹیج پر سیلفی لینے کی کوشش کرتے مداح کا فون چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو سٹیج پر اپنے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح سے مسکراتے ہوئے فون لینے کے بعد سامنے کیمرہ مین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی اداکار نے مداح کو اس کا فون واپس کردیا پھر ایک اور مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اُنہوں نے اس سے بھی فون لے لیا اور اسے بھی کمرہ مین کی طرف دیکھنے کو کہا۔
ریاض میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین نے بھارتی اداکار کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہا کہ اُنہوں نے ایسا صرف پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے کیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تکبر ہے۔


