Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

سٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر سنگل سے گریز کیوں کیا؟

سڈنی: (ویب ڈیسک) سٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر سنگل سے گریز کیوں کیا؟

عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کیا بگ بیش ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اعتماد کم ہونے لگا ہے؟ اگلے اوور میں اسٹیو اسمتھ نے 4 چھکے اور ایک چوکا لگا کر 30 رنز بنائے، دو ایکسٹرا کے رن بھی بنے، اسٹیو اسمتھ کے سنگل سے انکار پر بابر اعظم ناخوش بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محمد رضوان کو بھی کپتان نے ریٹائرڈ آؤٹ کروا کر واپس بلالیا تھا، بابر اعظم کا بگ بیش سیزن میں اسٹرائیک ریٹ 107.48 جبکہ محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 101.19 ہے۔

دوسری جانب کپتان اسٹیو اسمتھ کی جارحانہ سنچری کے سبب بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔

سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، جواب میں سکسزرز نے 5 وکٹوں پر 191 رنز بنا کر ہدف 16 گیندیں پہلے حاصل کر لیا، بابر اعظم نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

سڈنی تھنڈر کی جانب سے 110 رنز ناٹ آؤٹ بنانے والے ڈیوڈ وارنر کی سنچری رائیگاں چلی گئی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine