Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

غزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت اچھی بات‘ پاکستان کیلئے سنہری موقع ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (تصور نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ میں بورڈ میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے پاکستان کو ایک
سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شہباز شریف کو غزہ میں میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کیلئے جو بھی روڈ میپ تیار ہو گا اس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے فلسطینی ریاست کا جو دوریاستی حل موجود ہے اس پر ساری دنیا متفق ہے۔
اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع مل رہا ہے پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی نجات اور حقوق کی آواز اٹھائے ، وزیر اعظم پاکستان فلسطین کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں گے۔
خواجہ آصف نے فوج بھیجنے سے متعلق کہا کہ پاکستان کی طرف سے فوج بھیجنے کے معاملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ہمارے اس کے ساتھ قابل رشک تعلقات ہیں، ایرانی ہمارے بھائی ہیں، ایران کے کسی کے خلاف ایسے عزائم نہیں ہیں جو کسی کو تھریٹ کرتے ہوں، پاکستان کی تمام حمایت اسی بات ے لیے ہے کہ ایران کو محفوظ ہونا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جس سے سب کو تھریٹ ہے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں گے ۔
اس دفاعی معاہدے میں ترکیہ یا کوئی اور ملک شامل ہو سکتا ہے اور اسلامی ممالک کو اپنا دفاع کرنے کیلئے ایک وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ زہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine