Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے: حافظ نعیم الرحمان

فیصل آباد ( تصور نیوز) پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جاری چار روزہ عوامی ریفرنڈم کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں مرد و خواتین نے بھر پور انداز میں شرکت کرتے ہوئے قانون کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ریفرنڈم کے دوران اوکاڑہ اور میانوالی میں افسوسناک واقعات پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے انتخابی کیمپوں پر دھاوا بولا گیا اور بینر اکھاڑ دیئے گئے ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے جسے پنجاب کے باشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے، بلدیاتی قانون غیر جمہوری اور آئین سے متصادم ہے۔ پہلے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں انسانوں کی منڈی لگتی تھی ، غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے حکمران خاندان یہ منڈی نچلی سطح تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔
اس عوامی شب خون پر وہ کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، ریفرنڈم میں عوامی رائے کے بعد پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کریں گے۔ چوک گھنٹہ گھر میں ریفرنڈم کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور جمہوریت دشمن قانون کے خلاف عدالت بھی گئے ہیں ، اب عوامی عدالت میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے قومی انتخابات میں بخوبی دیکھ لیا، فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کیا ملک میں مارشل لا لگا ہوا ہے جو غیر جماعت الیکشن کا شور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے بلدیاتی قانون میں وہ تمام اختیارات شامل کیے جائیں جو آئین کی دفعہ 140 اے میں متعین ہیں۔ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا، ترامیم وہی لا رہے ہیں جو فارم 47 لے کر آئے تھے۔
موجودہ مسلط حکمران عوام سے خوفزدہ ہیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون کی مکمل واپسی تک جدو جہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی اور اس تحریک کو مزید منظم انداز میں چوکوں، چوراہوں ، گلیوں، محلوں، مارکیٹوں ، تعلیمی تعلیمی اداروں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات تک لے جایا جائے گا تا کہ ہر شہری کو اپنے حق نمائندگی کے تحفظ کا موقع مل سکے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine