Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

گورننگ کونسل کاپی ایس ایل سیزن 11سے متعلق اجلاس‘ اہم فیصلے کئے گئے

لاہور: (تصور نیوز) گورننگ کونسل کاپی ایس ایل سیزن 11سے متعلق اجلاس‘ اہم فیصلے کئے گئے۔

لاہور میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر محسن نقوی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن زیر غور آیا، ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ضرورت کے تحت گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine