لاہور(تصور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جاتی اُمرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب ہوگی جبکہ 17 جنوری کو بارات اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگی۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ 2021 میں انہوں نے عائشہ سیف سے شادی کی تھی مگر یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔