Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

وفاقی وزیر داخلہ کوئٹہ پہنچ گئے، شہید میجر انور کے لواحقین سے تعزیت

کوئٹہ (تصور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہید میجر انور کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ سپنی روڈ جا کر شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات کرتے ہوئے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید میجر انور کاکڑ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بیٹوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے پیار کیا اور دلاسہ دیا۔ والدہ میجر انور کاکڑ شہید نے کہا کہ میرا بیٹا شیر تھا، وطن پر قربان ہو گیا، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 اور بیٹے بھی وطن کے لئے حاضر ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخلہ کرایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے شہید میجر انور کاکڑ کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈیمی کا بھی دورہ کیا اور اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے وزیرداخلہ نے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو ضروری ہدایات دیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine