واشنگٹن ماسکو پیرس (تصور نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کا تیل بیچنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، تاہم گرین لینڈ سے متعلق ڈنمارک پر اعتماد نہیں کر سکتا، دیکھتے ہیں گرین لینڈ کے معاملے پر آگے کیا ہوتا ہے۔
گرین لینڈ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے امریکی حکام سے ملاقات کی، وزارت خارجہ گرین لینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، گرین لینڈ امریکی ملکیت نہیں بننا چاہتا۔ ڈنمارک نے نیٹو اتحادیوں کیساتھ ملکر گرین لینڈ میں فوج تعیناتی شروع کر دی۔
فرانس کے صدر عمانوئل میکرون نے گرین لینڈ سے متعلق بیانات پر ردعمل دیتے کہا ایسے بیانات کو ہرگز معمولی یا غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی وینزویلا میں کارروائی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور واشنگٹن اپنے ہی بنائے ہوئے عالمی اصولوں کو پامال کر رہا ہے۔
امریکہ کی تجارتی پابندیوں اور غیر منصفانہ ڈیوٹیوں کا سلسلہ اس بات کی علامت ہے کہ واشنگٹن کی عالمی پوزیشن کمزور پڑ رہی ہے۔ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کا 500 فیصد تک درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا خیال مضحکہ خیز ہے، تاہم ماسکو اپنے شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے تجارتی اور اقتصادی معاہدوں پر قائم رہے گا، امریکہ کا خود اپنی عالمی گلوبلائزیشن پالیسی سے پیچھے ہٹ جانا، اسے ناقابلِ اعتماد بنا رہا ہے۔
امریکہ نے وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کر دی، امریکی اہلکار نے بتایا 500 ملین ڈالر کی پہلی کھیپ فروخت کی ہے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کا اختیار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا اقدام کا نگریس سے مشروط کرنے کا بل50 کے مقابلے میں51 ووٹ سے مسترد کر دیا گیا، 3 ریپبلکن ارکان سینٹ نے تمام ڈیموکریٹس ارکان کے ساتھ مل کر ووٹ دیا تھا۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کن ووٹ ڈالا۔ امریکی سینٹ کی دو خواتین ارکان نے ایک ایسی قانون سازی کی تجوز پیش ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پارٹنر ملک کی منظوری کے بغیر نیٹوکے کسی بھی اتحادی کی سرزمین پر کسی بھی طرح قبضے، الحاق یا کنٹرول حاصل کرنے سے روک دے گی۔ یہ تجویز، جو ریپبلکن سینیٹر لیزا مرکووسکی اور ڈیموکریٹک سینیٹر جین شاہین نے مرکووسکی اور شاہین نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر قبضے کی کوئی بھی کوشش نیٹو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
اتحاد کے استحکام کو کمزور کرے گی اور روس و چین کی جانب سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس بل کے سینٹ اور پھر ایوانِ نمائندگان سے منظور ہونے کے کوئی حقیقی امکانات ہیں یا نہیں۔