پتنگ بازی پر پانچ سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ
-
لاہور: (تصور نیوز) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ کیا جائےح گا۔
محکمہ داخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہے، مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیرقانونی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔