Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

پولیس اہلکار میلر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو ڈھونڈے میں ناکام

کراچی: (تصور نیوز) پولیس اہلکار میلر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو ڈھونڈے میں ناکام  ہوگئے۔

 6 ماہ قبل ملیر جیل توڑ کر فرار ہونے والے 37 قیدی قتل اقدام قتل سنگین وارداتوں کے ملوث ملزمان شامل ہیں، ملزموں کا دوبارہ پکڑے نہ جانا سندھ پولیس کی بڑی ناکامی ہے۔

مفرور قیدیوں میں سے دو قیدی علی شاہ عرف شاہد اور ملہار قتل کے کیس میں مقید تھے، مفرور 8 قیدیوں کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج تھے۔

فرار ہونے والے 224 میں سے 187 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا، مفرور ہونے والے 37 قیدی کہاں ہیں تاحال پولیس سراغ نہ لگا سکی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine