Monday, February 16, 2026
Google search engine

امارات کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

دبئی (تصور نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی-

گفتگو کے دوران اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے طویل المدتی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ ترجیحات اور باہمی مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، تاکہ دونوں ممالک کی عوام کے لیے زیادہ ترقی یافتہ اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔ گفتگو میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای-پاکستان شراکت داری کے فروغ کے لیے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے عزم کو سراہا اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی قیادت میں جاری مؤثر ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار اور مسلسل پیش رفت کو دونوں ممالک کے لیے مفید قرار دیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine