Monday, February 2, 2026
Google search engine

حنا رضوی نے مردوں کی بے وفائی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور: (تصور نیوز) حنا رضوی نے مردوں کی بے وفائی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا

اداکارہ حنا رضوی نے مردوں کے ان رویوں پر روشنی ڈالی جس سے بےوفائی کا اندازہ لگانا ممکن ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل میں ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے مختلف ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ شریکِ حیات یا مرد کے رویے میں کن تبدیلیوں کے بعد بےوفائی کا شبہ کیا جانا چاہئے۔

حنا رضوی نے کہا کہ آج کے دور میں ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور اسے ہر قسم کی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ اس لئے جب کسی کے رویئے میں اچانک یا غیر معمولی تبدیلی نظر آئے تو وہ فطری طور پر توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

معروف اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ مثال کے طور پر نوعمر لڑکے عموماً دوستوں سے ملنے، باہر گھومنے اور نئی چیزیں آزمانے کا معمول رکھتے ہیں لیکن جب وہ کچھ باتیں یا سرگرمیاں چھپانے لگیں تو یہ بات واضح اور محسوس ہونے لگتی ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد کا اچانک چپکے سے باہر نکلنا یا رویے میں غیر متوقع تبدیلی ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے کہ اب معاملے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صرف بھائیوں یا بیٹوں تک محدود نہیں بلکہ عمومی طور پر مردوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حنا رضوی عوام میں انتہائی مقبول رکھتی ہیں اور ایک باصلاحیت اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، جو مشکل اور منفرد کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے اور قدوسی صاحب کی بیوہ شامل ہیں۔

انہیں کالج گیٹ اور فیری ٹیل سیزن 1 اور 2 میں شاندار اداکاری پر بے حد پذیرائی ملی، جبکہ فیری ٹیل میں ان کا مزاحیہ کردار ناظرین میں خاصا مقبول رہا۔ ان دنوں ناظرین ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل معمہ میں حنا رضوی کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine