لاہور: (تصور نیوز) معروف اداکارہ و میزبان زینب قیوم المعروف زی کیو نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے طبقاتی فرق پر انتہائی اظہار تشویش کر دیا۔
معروف اداکارہ میزبان زینب قیوم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے المناک سانحہ کے بعد پاکستانی معاشرے میں موجود ظالمانہ طبقاتی تقسیم کے خلاف آواز اٹھائی۔
انہوں نے لکھا کہ ’اس وقت میری فیڈ مجھے دو پاکستان دکھا رہی ہے۔ ایک اشرافیہ کا تو دوسرا غریب کا پاکستان۔‘
معروف اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اشرافیہ کا پاکستان، جو محفوظ، ناقابلِ رسائی ہے، جہاں شادیوں کی تقریبات، ڈیزائنر ملبوسات اور بوٹوکس پر گفتگو ہو رہی ہے، جبکہ دوسرا وہ محنت کش طبقہ ہے جو جل رہا ہے، گرتی ہوئی معیشت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے، اور انصاف یا احتساب کی امید کے بغیر دم توڑ رہا ہے۔‘
زیب قیوم کے اس بیان سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد متفق دکھائی دی اور اس تلخ حقیقت پر گہرے دکھ کا بھی اظہا کیا۔
ایک صارف نے اپنے جواب میں لکھا کہ ہم یہ سب بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں، مگر اب یہ فرق بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔
ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال کراچی بمقابلہ پورا پاکستان کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک تبصرے میں کہا گیا امیر ہمارے ٹیکسوں سے مزید امیر ہو رہے ہیں جبکہ عام لوگ جل رہے ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سماجی اور طبقاتی تقسیم خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اور سب سے افسوسناک بات ہمدردی اور اخلاقی شعور کی کمی ہے۔


