Monday, February 2, 2026
Google search engine

رشیمیکا مندانہ کا سلمان خان پر فلم ’’سکندر‘‘ کا سکرپٹ تبدیل کرانے کا الزام

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار سلمان خان پر اپنی فلم سکندر سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

رشمیکا مندانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے فلم سکندر کے لئے حامی بھری تھی تو اس وقت اس کا سکرپٹ کچھ اور تھا، بعد میں فلم کی کہانی میں خاصی تبدیلیاں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیلگو صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے رشمیکا نے بتایا کہ ابتدائی ملاقاتوں میں ہدایتکار اے آر مرگداس نے جو کہانی سنائی تھی وہ حتمی فلم سے کافی مختلف تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب میں نے اسکرپٹ سنا تھا تو وہ کچھ اور تھا لیکن بعد میں حالات بدل گئے۔ فلموں میں اس طرح کی تبدیلیاں عام ہوتی ہیں، خاص طور پر بڑی کمرشل فلموں میں جہاں اداکاری، ایڈیٹنگ اور ریلیز ٹائمنگ جیسے عوامل کہانی کو متاثر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم سکندر میں رشمیکا نے سلمان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا جسے فلم کے پہلے حصے میں ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد مکمل کہانی سلمان خان کے بدلے کے گرد گھومتی ہے جبکہ ولن کا کردار اداکار ستھیا راج نے نبھایا تھا۔

اگرچہ فلم ’سکندر‘ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی روایتی فلم تھی مگر فلم باکس آفس پر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

فلم نے بھارت میں تقریباً 110 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 184 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں کم سمجھا جا رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine