ممبئی ( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کے دورہ دہلی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں، جن میں اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک، سول نیوکلیئر تعاون ، خلائی شعبے میں مشترکہ منصوبے اور گجرات کے دھو لیرا میں خصوصی سرمایہ کاری زون کے قیام شامل ہیں۔
ابوظہبی میں ہاؤس آف انڈیا قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، جو ایک ثقافتی مرکز ہوگا۔
واضح رہے کہ یواے ای اپنی سرزمین پر پہلے ہی ایک بڑا مندر بنوا چکا ہے، یواے ای کے صدر پیر کو ساڑھے تین گھنٹے کے مختصر دورے پر انڈیا پہنچے، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم مودی کی دعوت پر ہوا اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، دفاع اور خطے کی صورتحال سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انڈیا کے خارجہ سکریٹری و کرم مصری نے بریفنگ میں بتایا اس دوران کئی اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ خلائی شعبے میں دونوں ممالک نے نئے لانچ کمپلیکس سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ یونٹس مشتر کہ مشنز اور تربیتی مراکز قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ توانائی کے شعبے میں یواے ای نے انڈیا کو سالانہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا۔
اس کے علاوہ انڈین پیٹرولیم کارپوریشن اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی گیس کے درمیان فروخت اور خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا۔ وکرم مصری نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے یمن میں کشیدگی ، غزہ کی صورتحال، ایران اور ٹیرف جیسے عالمی امور پر بھی بات کی، تاہم ملاقات کا زیادہ تر مرکز دو طرفہ تعلقات پر رہا۔ دونوں ممالک نے 2032 تک دو طرفہ تجارت کو 200 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ماہرین اس دورے کو مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال سے جوڑ رہے ہیں۔
بھارت اور یو ای اے کے درمیان خلائی ایٹمی پروگرام کا معاہدہ
مقالات ذات صلة


