Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

کراچی: گل پلازہ کی خاکستر دکانوں کی تجوری سے کروڑوں روپے برآمد

کراچی (رپورٹنگ ٹیم ) گل پلازہ کی خاکستر دکانوں میں کروڑوں روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، 5 اور ہزار کے نوٹوں کی گڑیوں سے بھری ایک تجوری بھی برآمد ہوئی ہے جو متعلقہ دکاندار کے حوالے کر دی گئی ۔
گزشتہ روز ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ریسکیو اہلکار سرچ آپریشن کے دوران پیسے ملنے کا بتا رہے ہیں، ریسکیو اہلکار نے پیسے ہاتھ میں اٹھا کر دکانداروں کو بتایا کہ یہاں سے پیسے ملے ہیں یہ کس کی دکان ہے جس کے بعد تاجروں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں زبر دستی داخل ہونے کی کوشش کرتی دکھائی دی، دکانداروں نے بتایا کہ ان کا کیش دکانوں میں موجود ہے، جہاں آگ بجھ چکی ہے ہم اپنی دکانوں کا رخ کرنا چاہتے ہیں تاہم موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
انہیں بتایا گیا کہ عمارت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے گل پلازہ کے چاروں اطراف اہل کاروں کو کھڑا کر دیا ہے تا کہ کوئی بھی تاجر اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کرے معلوم ہوا ہے کہ سرچنگ کے دوران کیش برآمد ہونے پر نفری مزید بڑھادی گئی ہے، امت کو ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے ایم سی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک تجوری بھی ملی ہے جس کو دکاندار کے حوالے کر دیا گیا ہے ہر چنگ کے دوران کا غذات اور پیسے مل رہے ہیں تاہم ملبہ میوہ شاہ قبرستان سے متصل گراؤنڈ میں رکھا جا رہا ہے جہاں اس کی بھر پور نگرانی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز لوگ اپنے گلہ میں ہفتہ بھر کا حساب کتاب کرتے ہیں، رات 10 بجے کے بعد جب آگ لگی تو بیشتر دکاندار حساب کتاب میں مصروف تھے اور ان کے گلے پیسوں سے بھرے ہوئے تھے تاہم آگ لگنے پر دکاندار حواس باختہ ہوکر جان بچانے کیلئے سب کچھ چھوڑ کر عمارت سے نکلنے کی کوشش میں لگ گئے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine