Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

ہر انسانی جان بہت قیمتی: مریم نواز کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کوٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے۔ روڈ ز پر احتیاط لازم ہے۔ سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے کراچی کے گل پلازے میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا اور کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخریت بازیابی کی دعا بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پلازہ آتشزدگی میں شہید افراد کے سوگواران کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine