ریاض ( ویب ڈیسک) سعودی عرب نے یمن اور صومالیہ کے بعد سوڈان میں بھی متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات پر ضرب لگاتے ہوئے سوڈان سے سونا خریدنے اور وہاں کان کنی میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سے پہلے سوڈان میں باغی ملیشیا آر ایس ایف کے علاوہ مرکزی حکومت کے علاقوں سے نکلنے والا سونا بھی زیادہ تر یو اے ای جا رہا ہے، تاہم اب ریاض میں منعقدہ پانچویں فیوچر منز لز فورم میں سعود یوزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے سوڈانی ہم منصب نور الدائم طہ سے ملاقات میں سوڈان کا سونا خریدنے کا اعلان کیا ہے،
واضح رہے کہ سوڈان کی مرکزی حکومت یواے ای پر باغی ملیشیا آرایس ایف کی حمایت کا الزام لگاتی ہے، تاہم پابندیوں کی وجہ سے اس کا زیادہ تر سونا بھی کم نرخوں پر متحدہ عرب امارات خرید رہا تھا، سوڈان ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اب سعودی سرکاری کمپنی سوڈان سے فوری سونا خرید نا شروع کر دے گی، اس کے علاوہ سعودی عرب سونا سمیت دیگر معدنیات کیلئے سوڈان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا، دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور معدنیات کی تلاش اور وسائل کے انتظام میں مشتر کہ مواقع کا جائزہ لیا۔
بندر الخریف اور نور الدائم طہ نے اس بات پر زور دیا کہ کان کنی کے شعبوں میں ہم آہنگی دونوں ممالک میں معاشی ترقی کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے۔ وزارتی مذاکرات کے بعد سوڈانی منزل ریسورسز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر عمر نے سعودی گولڈ ریفائنری کمپنی کے چیئر مین سلیمان بن صالحالعظیم سے ملاقات کی جس میں سوڈان سے سونا فوری خرید نے پر معاملات طے کئے گئے ۔
سوڈانی منزل ریسورسز کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ اس تعاون کا مقصد ان پیداواری اور تلاش معدنیات کی کمپنیوں کو دوبارہ فعال کرنا ہے جو تکنیکی اور مالی معاونت کی محتاج ہیں۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے مفادات ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ سوڈان کو سونے کی برآمد کے لیے ایک زیادہ شفاف راستہ میسر آنے کی توقع ہے۔
سعودیہ نے سوڈان میں بھی یواے ای کا پتہ کا ٹ دیا
مقالات ذات صلة


