Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

سہیل آفریدی نے پورا پاکستان جام کرنے کی دھمکی دے دی

ایبٹ آباد، ہری پور ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اسہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر چوک ڈی چوک ہو گا ، پورا پاکستان جام کریں گے۔
اس سے پہلے پنجاب گیا، کراچی حیدر آباد اور سندھ میں بھی یہ ہی جذبہ تھا اب سٹریٹ موومنٹ شروع کی ہے، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ تک ایک ہی نام کی گونج ہے، وہ عمران خان نیازی ہے۔ جو کہتے تھے عمران خان ختم شد وہ عوام کا جذبہ دیکھ لیں ۔ ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پہنچ چکی ہے، وعدہ ہے انصاف ہوگا۔
فوارہ چوک ایبٹ آباد، حویلیاں، قلندر آباد میں ریلیز عمران خان سٹریٹ موومنٹ جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر خان، پیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی با بر سلیم سواتی، صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے علی اصغر خان ، صوبائی وزیر ارشد ایوب خان، ریجنل صدر سیکرٹری ایم این اے علی خان جدون، ایم پی ایز مشتاق احمد غنی، افتخار خان جدون، رجب علی عباس، نذیر عباسی ، انصاف لائرز فورم ، انصاف ونگ ، یوتھ ونگ، خواتین ونگ عہد یداروں کے علاوہ پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں شریک تھے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خان کے چاہنے والوں کی طرف سے اقتدار والوں سے صرف اتنا کہتے ہیں آج میں نے دیکھا ہے گلی گلی قریہ قریہ خان ہی خان ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے جوش و ولولے پر کہا کہ ایبٹ آباد والوں نے دل جیت لیا۔ قبل ازیں تحصیل چیر مین حویلیاں عزیز شیر خان نے تحصیل دفتر کے باہروز پر اعلی کی گاڑی کو روک کر فنڈ ز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ سہیل آفریدی نے گاڑی سے اتر کر بات سنی اور تحصیل چیئر مین کو پشاور آنے کی دعوت دی۔ دریں اثنا پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گامی اڈہ وویمن چلڈرن ہسپتال کے باہر ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لئے احتجاج کیا، یہاں بھی وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔
مزید برآں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، 3 سال سے ہر جگہ تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک سٹریٹ موومنٹ جاری رہیگی ، ہمارا ایک نہیں بلکہ دو بار مینڈیٹ چوری ہوا۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ پر ڈا کہ نہیں ڈالنے دیں گے، خیبر پختونخوا میں گڈ گورنس، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine