Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

پاکستان اور امریکہ کا سکیورٹی و انسداد جرائم تعاون بھانے پراتفاق

اسلام آباد (تصور نیوز) وزیر داخلہ حسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر ناگزیر ہے۔
امریکہ کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام سے ادارہ جاتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر فیملی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک، امریکہ تعلقات، باہمی مفادات اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ سکیورٹی تعاون ، بارڈر مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر امریکی اداروں کے اینٹی ٹیررسٹ اسٹنس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ مستقبل میں ہر سطح پر موثر کو آرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر ناگزیر ہے۔
انہوں نے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام سے ادارہ جاتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔ ملاقات میں بارڈر سکیورٹی ، کوسٹل گارڈز اور دیگر اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بارڈر سیکیورٹی اور کو ٹل گارڈز کی استعداد کار میں خاطر خواہ بہتری آئے گی ۔
انہوں نے فیڈرل کا نسٹیبلری کی تنظیم نو ، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی صلاحیت بڑھانے میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کو فعال بنانے کے لیے امریکی معاونت نہایت مفید ثابت ہوگی ، جو وفاقی سطح پر پہلا ایسا ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کو آرڈینیشن رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کر رہی ہے، جبکہ مالیاتی فراڈ اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے جدید سافٹ ویئر وقت کی اہم ضرورت ہے، جس میں امریکہ کے ساتھ اشتراک انتہائی اہم ہے۔
امریکی وفد نے سکیورٹی تعاون اور دو طرفہ روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا فیملی بیکر نے وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اشتراک بڑھانے کی لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine