Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

بنگلہ دیش کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے پھر انکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے موقف پر قائم ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈھا کہ میں آئی سی سی وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کو بنگلا دیش کے پیچ دوسرے وینیو پر منتقل کر نیکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔
بی سی بی کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلا دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات کو بھی شیئر کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرے گروپ میں منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گور و وسکسینہ اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفر گر یو شامل تھے ، گوردوسکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اور ایرگری ویزا سے ملنے اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے ۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine