Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

اسرائیل فورسز نے غزہ میں حملے کرکے مزید درجنوں فلسطینی شہید کر دیئے

غزہ: (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں ) غزہ بھر میں صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں، اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود مزید درجنوں فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ شدید سردی کے باعث ایک اور نو مولود جان نے دم توڑ دیا، رواں موسم میں 7 بچوں سمیت 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق یہ کے مطابق میجر جنرل جیسپر جیفر ز عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر کیے گئے ہیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کو بھی بورڈ آف پیس میں شامل کیا گیا ہے۔ آریے لائٹ سٹون اور جوش گرون بام بورڈ کے سینئر مشیر مقرر ہوئے ہیں جبکہ نکولے ملا دینوف کو بورڈ آف پیس کا ایگز یکٹور کن مقرر کیا گیا ہے جو غزہ کے لیے نمائندہ اعلی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ ساتھ ما ن، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بن گئے ۔
اس کے علاوہ ایک غزہ ایگزیکٹو بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے، جس میں بین الاقوامی مسلم اور اسرائیلی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان ، قطری سفارت کار علی الثواڈی، مصر کے انٹیلی جنس چیف جنرل حسن رشید اور متحدہ عرب امارات کی وزیر ریم الہاشمی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اسرائیلی کاروباری شخصیت یا کیر گا بے اور نیدر لینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم سیگرڈ کاگ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی غزہ میں حکمرانی اور خدمات کی فراہمی میں بورڈ آف پیس کی مدد اور تعاون کرے گی۔
دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ بد قسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا۔ تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ چارٹر کا بھی امتحان ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine