Tuesday, February 3, 2026
Google search engine

گھریلو صارفین کو بہتر فراہمی کیلئے صنعتی صارفین CNG سٹیشنز کو یہ بند

کراچی (تصور نیوز) کراچی میں شہریوں کو گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے فراہمی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لئے صنعتی صارفین اور سی این جی سٹیشنز کی گیس 48 گھنٹوں کیلئے بند کی جا رہی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی صارفین اور سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج 17 جنوری صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی ۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قلت اور کم پریشر کے باعث گھر یلو صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق سرد موسم میں گھر یلو گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث نظام پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس صورتحال میں گھر یلو صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے صنعتی صارفین اور سی این جی سٹیشنز کی گیس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں بہتری آنے کی توقع ہے اور شہریوں کو کھانا پکانے سمیت دیگر گھر یلو ضروریات کے لیے بہتر گیس سپلائی میسر آسکے گی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine