ممبئی: (تصور نیوز) بالی ووڈ اداکار گووندا کے مبینہ افیئرز پر ان کی بیوی سنیتا آہوجا نے تما م رازوں سے پردے اٹھا دیئے
ایک پوڈ کاسٹ میں سنیتا آہوجا نے گفتگو کرتے ہوئے کئی بار گووندا اور اُن کی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کا معاملہ نظر انداز نہیں کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور گووندا کا رشتہ مضبوط اور ناقابل جدائی ہے، یہ درست ہے کہ شوہر کی بے وفائی ثابت ہوگئی تو میں کسی صورت بھی ان کو معاف نہیں کروں گی۔
سنیتا آہوجا نے دوران گفتگو شوخ و طنزیہ انداز میں خاندانی ذمے داریوں، بچے کے مستقبل اور بطور والد گووندا کے کردار پر گفتگو کی اور بیٹے کے لئے کچھ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
لیجنڈا داکار کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی، ہمارا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے اور ہم اب بھی ساتھ ہی رہتے ہیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987ء میں ہوئی، اُن کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔