Tuesday, February 3, 2026
Google search engine

انڈر 19 ورلڈ کپ میچ: بنگلادیش، بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں ہاتھ ملانے سے انکار

بلاوایو: (تصور نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میچ: بنگلادیش، بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

کرکٹ میچوں میں ہاتھ نہ ملانے کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ بلاوایو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے بنگلادیش اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا۔

 مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ میں کشیدگی برقرار ہے۔

پہلے بھی بنگلادیش کی ٹیم بھارت میں کھیلنے سے انکار کر چکی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔

 اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملائے گئے تھے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تنازعہ میں نیا موڑ آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی کےدو رکنی وفد کو ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔

آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے۔

بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی کو ویزہ جاری کیا۔

آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine