Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

2 گاڑیوں میں تصادم، آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر )بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔
حادثہ رخشان بد رنگ کے مقام پر پیش آیا جہاں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ لگنے کے باعث گاڑیوں میں سوار افراد شدید جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ دوسری طرف بلوچستان میں دو مختلف حادثات کے دوران دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔
چناب نگر میں کار کی ٹکر سے معمر را بگیر جان کی بازی ہار گیا ۔ حب کے علاقے وندر میں بریدہ کیمپ، مجاہد پیر اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کراچی سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
راولپنڈی میں ڈھوک سیداں روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق اور اسکے والد شدید زخمی ہو گئے ۔ لاہور کے علاقے گرو مانگٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار نوجوان سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد وصی کے نام سے ہوئی ہے۔ چترال میں پشاور سے آنے والی ہائی ایس دریائے مستوج میں گر گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine