Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

ٹیکسز، سر چارجز، ڈیوٹیز : بجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت: نیپرا

اسلام آباد (تصور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور سیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 ء جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسز ، سر چارجز ، ڈیوٹیز کے باعث بجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت ہو چکی ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں نقصانات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات سے گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025ء میں کے الیکٹرک، پیسکو ، جیسکو ، سیپکو اور کیسکو کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، ان کمپنیوں میں طویل لوڈ شیڈنگ، کم وصولیاں، بڑھتے واجبات بڑے مسائل ہیں۔ سال 2025ء میں صرف ایک کمپنی کم نقصانات کے ہدف کو پورا کر سکی ، اس عرصے میں ٹیسکو کے علاوہ تمام کمپنیاں کم نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

سال 2025 ء میں تھر کول سے چلنے والے پلانٹس کو کم چلایا گیا ، 4 ہزار میگاواٹ کی لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو صرف 35 فیصد تک استعمال کیا گیا۔ 2025 ء میں بجلی کے ترسیلی نظام سے مکمل استفادہ نہیں کیا گیا، ترسیل کے تقریباً تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

پاور سیکٹر میں ترقی محدود رہی ، پاور سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں میں گورننس کے شدید مسائل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صارفین مہنگی بجلی اور کمپنیوں کے رویوں سے تنگ آکر متبادل بجلی ذرائع پر جا رہے ہیں۔

بجلی صارفین سولر کی طرف جا رہے ہیں اور سٹوریج کے لیے بیٹری آچکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کا 233 ارب روپے کا ڈیٹ سروس سر چارجز کا بوجھ صارفین نے اٹھایا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine