Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

لاہور ہائیکورٹ کا پارکوں میں کاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ، عدالت نے پی ایچ اے کو پارکوں میں کاروباری سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے داتا دربار کے سامنے سے درختوں کی کٹائی کے معاملے کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر پی ایچ اے محکمہ ماحولیات اور اور کمیشن کے ممبر سید کمال حید رسمیت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن سید کمال حیدر نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے نے مساجد کے ساتھ 38 واٹر ٹینکس کو فعال کر دیا ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ ہونے کے باعث دو پلاٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، آٹھ انڈسٹریل یوٹس نے اپنا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال کر دیا ہے، یکم جنوری سے کل تک دھواں چھوڑنے والے 31 صنعتی یونٹ مسمار کئے گئے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ انڈسٹریز کیلئے ایک خصوصی یونٹ ہونا چاہیے، سب سے زیادہ آلودگی تو انڈسٹریز سے پھیلتی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پارکس میں پی ایچ اے کاروباری سرگرمیاں بند کرے، یہ پی ایچ اے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ شہر و پارک سو سال پرانا پارک تھا، وہ پارک بھی سارا تباہ کر دیا گیا ، یہ کوئی بھی منصوبہ بغیر تشہیر کے شروع کر دیتے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں ایک حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں کہ آٹھ سو پارکس میں کوئی بھی کام ہو تو اسے پہلے ممبران جوڈیشل کمیشن سے ڈسکس کیا جائے ۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine