Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے آج سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور برف باری متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، ہنزہ، سکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران کاغان ، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید برف باری کا امکان ہے۔
جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی ، مظفر آباد، راولاکوٹ، باغ اور پونچھ میں بھی برف باری اور بارش متوقع ہے۔ شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن ، عارضی بندش اور حد نگاہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفانی تو دے، لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح 20 تا 23 جنوری کے دوران پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine