Monday, February 2, 2026
Google search engine

پنشن کوئی رعایت نہیں، قانونی حق ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پنشن سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سے کہا کہ پنشن کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیڈرل سروس ٹریبونل کا پنشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شفیع صدیقی کے تحریر کردہ چھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے ستمبر 2007 ء میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیاتھا۔
استعفیٰ کی وقت درخواست گزار 20 سال کی کوالیفائنگ سیروس مکمل کر چکے تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ محکمہ نے 50 سال کی سروس شرط پر پنشن درخواست مسترد کی تھی ، قانون میں 20 سال سروس پر پنشن کی شرط لا گو تھی، پنشن دیر سے مانگنے پر حق ختم نہیں ہوتا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ریگولیشن 418 کے تحت پنشن کی مخالفت کی ، ریگولیشن 418 کا تعلق صرف سروس گنتی سے ہے، محکمہ اور ٹربیونل کی تشریحقانونی طور پر نا قابلِ قبول ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine