Tuesday, February 3, 2026
Google search engine

مہنگائی میں سال اضافہ ریکارڈ LNG سستی کردی گئی

لاہور ( کامرس رپورٹر ) ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، مہنگی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر کی قیمت میں 27.64 فیصد، گندم آٹے میں 3.26 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 2.19 فیصد اضافہ ہوا۔

سرخ مرچ، دال مونگ، خشک دودھ اور لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.72 فیصد، پیاز 3.82 فیصد اور چکن 1.66 فیصد ستا ہوا، اس کے علاوہ نمک ، دال چنا، چاول، گھی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 35 فیصد جبکہ انڈوں کی قیمت میں 21 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ایک ہفتے کے دوران 21 فیص ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 10.43 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، بیف، مرچ، گڑ ، لکڑی اور کپڑے بھی سالانہ بنیاد پر مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں، ایک سال کے دوران گیس چارجز میں بھی 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایل این جی کی قیمتوں میں 5.26 فیصد تک مزید کمی کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے نے جنوری جنوری کیلئے ایل ایل این این جی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کر دی گئی ۔

سوئی ناردرن کے سٹم پر ایل این جی 10.50 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوسستی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10.41 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ، جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10.21 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine