Monday, February 2, 2026
Google search engine

لاہور ہائیکورٹ نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی

لاہور(تصور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم محمد اصغر کی اپیل کو منظور کرلیا۔

 واضح رہے کہ قتل کا مقدمہ 2014ءمیں سرگودھا پولیس نے درج کیا تھا جس میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو 2022ءمیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

دریں اثنا لاہور ڈیفنس کے نجی کالج کے مالک کے بیٹے احمد جاوید کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم عبد اللہ علی نے کمرہ عدالت میں گرفتاری دے دی۔

جسٹس جواد ظفر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔مدعی کی جانب سے برہان معظم ایڈووکیٹ اور میاں تبسم علی پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم پولیس کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں ،عبوری ضمانت واپس کی جائے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine