جرائم

عطائی نے غلط دوائی دیکر بہن بھائی کی جان لے لی‘ تیسرے کی حالت تشویشناک بتائی گئی

شیخوپورہ (نامہ نگار) عطائی نے غلط دوائی دیکر بہن بھائی کی جان لے لی‘ تیسرے کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

آرئیانوالہ روڈ پر عطائی کی دوائی سے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہوئی ہے جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بہن بھائی تھے۔

جاوید نامی شخص اپنے تین بچوں کی دوائی لینے گیا جہاں عطائی کا دیا ہوا سیرپ پیتے ہی بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں بچی فاطمہ اور اس کا بھائی مرتضیٰ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے فہد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور چلڈرن ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عطائی شاہد کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اور کلینک بھی سیل کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button