Monday, February 2, 2026
Google search engine

سرگودھا میں ملزموں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کر دیا‘ حملہ آور بھی مارا گیا

 سرگودھا (تصور نیوز) سرگودھا میں ملزموں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کر دیا‘ حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر عامر رضوان نے ہوائی فائرنگ کی کال پر نفری کے ہمراہ کوٹ مومن کے علاقے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، تو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عامر رضوان شدید زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لے لیا، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب لی اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر عامر رضوان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں، ایس ایچ او عامر رضوان شہید کا قاتل ملزم تصور نسوانہ بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔شہید عامر رضوان خان ایس ایچ او لکسیاں کا قاتل ملزم تصور نسوانہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی اور فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او کو خراج تحسین اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine