Monday, February 2, 2026
Google search engine

ثنا خان نے مفتی انس کی جانب سے بالی ووڈ چھوڑنے کیلئے برین واش کرنے کی تردید کردی

لاہور: (تصور نیوز) ثنا خان نے مفتی انس کی جانب سے بالی ووڈ چھوڑنے کیلئے برین واش کرنے کی تردید کردی۔

بالی ووڈ کی اداکارہ نے ان دعوئوں کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ ان کے شوہر انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں خود سکون چاہتی تھی۔

ثنا خان نے حال ہی میں اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی شادی انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی، جس کے بارے میں صرف ان کے والدین کو علم تھا۔

یاد رہے کہ ثنا نے 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنا اور اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرنا چاہتی ہیں۔ ثنا نے نومبر 2020 میں مفتی انس سید سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔

37 سالہ ثنا خان جے ہو، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی فلموں اور ویب سیریز اسپیشل او پی ایس میں کام کر چکی ہیں۔

تاہم انھیں پہلی بار بگ باس 6 میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے عروج پر ثنا نے 2020 میں کورونا وائرس کے دوران بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر کے مداحوں اور فلمی دنیا دونوں کو حیران کر دیا تھا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine