Monday, February 2, 2026
Google search engine

انڈین اوپن بیڈمنٹن، سہولتوں کا فقدان پر بھارت پر شدید تنقید

ممبئی: (تصور نیوز) انڈین اوپن بیڈمنٹن، سہولتوں کا فقدان پر بھارت پر شدید تنقید کی گئی۔

انڈین اوپن بیڈمنٹن میں ڈنمارک کی بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں انتظامات اور سہولیات پر شدید تنقید کی۔

میا بلچ فیلڈٹ نے کہا کہ پچھلے کچھ دن بھارت میں توقعات سے بھی زیادہ مشکل گزرے ہیں۔ جس کی کسی بھی طرح سے توقع نہیں تھی۔

بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں سہولتوں پر تنقید میں مزید کہا کہ ذہنی طور پر مشکل حالات کا سامنا کرنے کےلیے تیار تھی۔

میا بلچ فیلڈٹ نے یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ صورتحال ناقابل قبول اور غیر پیشہ وارانہ رہی۔

دوسری طرف اولمپک کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کی میزبانی کا پول انڈین اوپن بیڈمنٹن میں ہی کھل گیا۔

اندرا گاندھی اسٹیڈیم نئی دہلی میں جاری بین الاقوامی ٹورنامنٹ میںمینز سنگل کا میچ کورٹ پر پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکنا پڑا۔

میچ کو 2 مرتبہ پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکا گیا جبکہ دو روز قبل ڈنمارک کی خاتون کھلاڑی نے ب ھی ایونٹ کے دوران غیر صحتمند ماحول کی نشاندہی کی تھی ۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سٹیڈیم میں بندر کی موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ڈنمارک کے کھلاڑی آندریس اینٹونسن نے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine