لاہور: (ویب ڈیسک) انوشے اشرف نے نادیہ خان کا مذاق کیوں اڑایا‘ وائرل ویڈیو میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف کی جانب سے معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ناقدین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انوشے اشرف جو میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر شہرت حاصل کر چکی ہیں کا شمار ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، وہ موسیقی، موضوعات اور دلچسپ گفتگو کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہیں۔
اس کے علاوہ انوشے اشرف چنار گھاٹی، صحرا میں سفر اور ٹوپی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ جیسے ٹی وی شوز کی میزبانی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔
کچھ دن پہلے ہی حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر ان کے انداز پر طنز کیا اور اس بات پر گفتگو کی کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خود کو کس طرح مصروف رکھا جا سکتا ہے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے کہا کہ انہیں بھی وہی کرنا چاہئے جو نادیہ خان کرتی ہیں، طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کسی بھارتی سے مل کر اس پر چیخیں گی اور اونچی آواز میں پوچھیں گی کہ ’کیا تم بھارتی ہو؟ تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو؟‘ اور اگلے ہی دن وہ ہر جگہ وائرل ہو جائیں گی۔
پوڈکاسٹ کے دوران انوشے اشرف نے نادیہ خان کے عوامی تاثر کے بارے میں بھی رائے پوچھی جس پر اینکر نے کہا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے انوشے اشرف کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی کانٹینٹ بنائیں اور ڈیجیٹل میڈیا پر زیادہ متحرک ہوں تاکہ نمایاں رہ سکیں اور وائرل ہونے کے مواقع بڑھیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل گلوکار طلحہ احمد کے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کے واقعے پر نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں سخت تنقید کی تھی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔