بیجنگ: (تصور نیوز) چین نے امکریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی شدید مذمت کر دی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا چین ہمیشہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ تمام ممالک کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے احترام کو ناگزیر سمجھتا ہے عالمی قوانین کے تحت ملکی خود مختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
امید ہے ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پا سکتے ہیں اور ملکی استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی تنازعہ کا حل فوجی طاقت کے ذریعہ نہیں بلکہ دو طرفہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعہ نکالا جانا چاہئے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران میں جاری تشدد ختم ہونا چاہئے، یہ طاقت کی نہیں، کمزوری کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔