Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

ضیاء اللہ لانگو کا محمود خان اچکزئی پر نفرت کو ہوا دینے کا الزام

کوئٹہ: (تصور نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اچکزئی نے ہمیشہ نفرت کو ہوا دی ہے۔
کوئٹہ میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سیاست ہمیشہ لسانی نفرت، قومی انتشار اور منفی بیانیے کے گرد گھومتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے ہمیشہ بلوچ اور پشتون قوموں کے درمیان نفرت کو ہوا دی۔ انہوں نے کبھی قومی یکجہتی، بھائی چارے اور ملک کے استحکام کی بات نہیں کی۔ ضیاء اﷲ لانگو نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے محمود خان اچکزئی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’دہ چترال دہ بولان‘‘ جیسے نعرے عوام پہلے ہی دیکھ اور سمجھ چکے ہیں۔ دن دہاڑے ایسے خواب دیکھنا سیاسی ناپختگی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے محمود خان اچکزئی کا پاکستانی ہونا بھی مشکوک ہو گیا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine