Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

اسلام آباد(تصورنیوز) جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن اجلاس میں اہم عدالتی معاملات پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے کو بھی زیر غور لایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقل تقرری کی منظوری دی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج کی توثیق کی گئی، جسٹس ایوب خان کی مستقلی اکثریتی رائے سے مسترد کی گئی۔ آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی ججز تقرری انٹرویو، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم پر سفارشات تیار کرے گی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine