اسلام اآباد: (تصور نیوز) پاکستان کا 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا معاہدہ ہوگیا۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلادیشی طلباء کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم ہوں گے۔ طلباء کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دئیے جائیں گے۔ بنگلادیش کے طلباء پاکستان میں سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
طلباء کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال سے منسوب کیا گیا۔ داخلوں کے لیے بنگلادیشی طلباء کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹاگانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔
انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔