Monday, February 2, 2026
Google search engine

فرانزک تحقیقات نے پی ٹی آئی کا پول کھول دیا: عظمیٰ بخاری

لاہور: (تصور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقابت عظمیٰ نے کہا فرانزک تحقیقاتی رپورٹ نے پی ٹی آئی کا پول کھول دیا ہے۔
عظمٰی بخاری نے کہا پی ٹی آئی کا طرزِ سیاست دنگا، فساد اور توڑ پھوڑ پر مبنی رہا ہے، اور اس جماعت کی کارکردگی صفر رہی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں کراچی میں وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جو ان کے انتشار پسند رویے کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی جامع اور آزاد تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 9 مئی کو پشاور میں ریڈیو پاکستان پر ہونے والا حملہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو مواد کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا اور تمام شواہد دستاویزی صورت میں عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔
فرانزک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم اور آئی ایس ایف کے عامر چمکنی ریڈیو پاکستان پر حملے، آتش زنی اور سرکاری املاک کی تباہی میں براہِ راست ملوث تھے۔ ان افراد کی شناخت ویڈیوز میں موجود چہروں کو ان کی سرکاری اور عوامی پروفائل تصاویر سے میچ کر کے کی گئی۔
عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس کا ہدف ریاستِ پاکستان، قومی ادارے اور عوامی املاک تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست کسی سیاسی جماعت یا گروہ کو قومی اداروں، عوامی املاک اور ملکی وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کیس اس وقت پشاور کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور شواہد کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی، حتیٰ کہ نااہلی جیسے اقدامات بھی متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کی اندرونی انکوائری خود کو بری الذمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی، جبکہ آزاد فرانزک شواہد نے ان کے تمام دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کراچی میں میڈیا پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا عوام اب ایسے ہتھکنڈوں کو بخوبی پہچان چکے ہیں۔
عظمٰی بخاری نے زور دیا کہ 9 مئی کے واقعات کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine