Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

کوٹ عبدالمالک میں اوباش کی بیوہ سے زیادتی

کوٹ عبدالمالک (تصور نیوز) کوٹ عبدالمالک میں نوجوان نے بیوہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی‘ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ نوجوان رنگ الہی نے بیوہ خاتون (ق) سے نکاح کرنے کا جھانسہ دے کر دو ماہ تک اس سے زیادتی کرتا رہا۔ بعد میں ملزم نے نکاح کرنے سے انکار کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک پولیس نے بیوہ خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم رنگ الہی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حدود میں تارا گڑھ کے علاقے میں  زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ محمد احمد نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ان کا بیٹا (ع) عمر 16-17 سال گھر سے باہر گیا تھا اور شام تک واپس نہیں آیا۔

تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملزم محمد حیات کے ساتھ موٹر سائیکل پر نور پورہ کی جانب گیا تھا۔ والد اور گواہان جب ملزم کے گھر پہنچے تو بیٹھک کی کھڑکی سے دیکھا کہ ملزم نوجوان کے ساتھ زبردستی  کر رہا ہے۔

دروازہ کھٹکھٹانے پر ملزم فرار ہو گیا۔ متاثرہ نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine