Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

سردی کی لہر برقرار‘ مختلف علاقوں میں دھند کا راج بھی برقرار‘ لوگوں کو شدید مشکلات

لاہور (تصور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہر برقرار رہی‘ مختلف علاقوں میں دھند کا بھی راج بھی برقرار رہا‘ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے بھی موسم مزید ٹھنڈا محسوس کیا جانے لگا ،شہر میں آئندہ کچھ روز سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار، پشاور میں چار، اسلام آباد میں پانچ اور لاہور میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم ون،صوابی سے برہان تک بند، ایم 4 شیرشاہ سے شام کوٹ تک، ایم 5 شیرشاہ سے سکھر تک اور ایم 14، فتح جنگ سے کوٹ بیلیاں تک دھند کی وجہ سے بند رہی دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقے بھی دھند سے متاثر ہوئے ہیں، جعفرآباد، صحبت پور اور بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine