Wednesday, February 4, 2026
Google search engine

امریکی صدر کا کسی بھی عالمی قوانین کو ماننے سے انکار

امریکی صدر کا کسی بھی عالمی قوانین کو ماننے سے انکار

واشنگٹن (تصور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی عالمی قوانین کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی عالمی قانون کی ضرورت نہیں۔ عالمی قوانین پر عمل کرنے کا پابند بھی نہیں۔ مجھے کوئی روک سکتا ہے تو میں خود ہوں۔ عالمی قانون میرے فیصلوں کو نہیں روک سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری طاقت اپنی اخلاقیات تک محدود ہے۔ کہیں بھی کارروائی کا پورا اختیار ہے۔ عالمی معاہدوں کا پابند نہیں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہاکہ میرے دور صدارت میں چین تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ امریکہ روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونے دیں۔ مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں۔ جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ شی جن پنگ ان کے دور صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کریں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine