Monday, February 2, 2026
Google search engine

مشعال ملک نے یاسین ملک کو پھانسی دینے کا خدشہ ظاہر کر دیا

 راولپنڈی: (تصور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے یاسین ملک کو پھانسی دینے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ کشمیر کی تحریک کسی سیاست کا نام نہیں بلکہ قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہم تخت نہیں بلکہ تختہ چاہتے ہیں، ہم ووٹ یا اقتدار کے لیے نہیں نکلے بلکہ مظلوموں کے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ، کشمیری اور فلسطینی آج حق اور باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ مودی کے دورِ حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین نسل کشی جاری ہے، مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے جبکہ مندروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ مشال ملک کے مطابق کشمیری ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئیں۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے مزید کہا کہ لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ ہیں، مگر افسوس کے ساتھ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک گزشتہ ساڑھے چھ سال سے تنہائی کے سیل میں قید ہیں اور انہیں وکیل، اہلِ خانہ اور ملاقات کا بنیادی حق بھی نہیں دیا جا رہا۔

مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ 28 جنوری کو یاسین ملک کو ممکنہ طور پر پھانسی دی جا سکتی ہے ۔شوہر کے لیے نہیں،لاکھوں شہداکیلئے نکلی ہوں،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine