لاہور: (تصور نیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نااہل اورکام چوروں کو گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی میڈیسن لسٹ بنائی جائیں۔ نئی میڈیسن کی لسٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے، نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا۔
مریم نواز شریف نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ نو بجے تک مکمل سٹیم کلیننگ(Cleaning) کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔
مریم نواز نے ہسپتالوں میں موجود سکیورٹی کمپنیوں اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کاراپنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔