Tuesday, February 3, 2026
Google search engine

بلال اظہر کیانی نے معاشی اسحتکام کے لئے گزشتہ سال کو  کامیاب قرار دیدیا

اسلام آباد:(تصور نیوز) وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی معاشی استحکام کے لئے گزشتہ سال کو کامیاب قرار دے دیاے

وزیر مملکت بلا اظہر کیانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ 2025پاکستان کی کامیابیوں کا سال تھا، مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کےساتھ ساتھ سفارتی محاذ پربھی کامیابیاں ملیں، پاکستان کی کامیابیوں کی دنیا معترف ہے، دنیا سندھ طاس معاہدے کےحوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کررہی ہے، معاشی استحکام کےلیے2025کامیاب سال رہا۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کوخط لکھ کرملک کےخلاف سازش کی،حکومتی اقدامات سےپالیسی ریٹ اورمہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔

بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفافیت کےساتھ کامیاب نجکاری کی گئی، پی آئی اے پرائیویٹ مِینجمنٹ میں بہتری کی طرف جائےگی، پی آئی اے میں روزگار کے بھی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine